TEDx Punjab University 2017 68

پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی، اینٹرٹینمنٹ اور ڈیزائن TEDx کی منفرد کانفرنس کا انعقاد

لاہور (نیوز اینڈ ویوز ): پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی، اینٹرٹینمنٹ اور ڈیزائن TEDx کی منفرد کانفرنس کا انعقاد. کانفرنس میں ۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیئرپرسن شعبہ انگریزی زبان و ادب ڈاکٹر عامرہ رضا، اسسٹنٹ پروفیسر شاہزیب خان ، ڈاکٹر طیب حسنین ، ڈاکٹر احمد بلال، سارہ زاہد ، شہیر نیازی ، مسلم شغن ، سعد محمود اور 100رجسٹرڈ شرکاء نے کانفرنس میں شرکت کی۔ ماضی ، حال اور مستقبل کی پختگی کانفرنس کے مرکزی خیال پر مشتمل کانفرس میں تصویری نمائش اورمختلف فنون کے مظاہروں کے علاوہ خصوصی لیکچرز کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیڈرشپ ، اثر اندازی اور تبدیلی کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کو ہمیشہ مسائل اور مزاحمت کا سامنا رہا ہے تاہم ہمیں ان مسائل اور مزاحمتوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آہستہ آہستہ رونما ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے استحکام اور ترقی کیلئے کام کرنے اور کروانے والوں میں اچھے تعلقات کا ہونا بہت ضرور ی ہے۔ ایک اچھا لیڈراداروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ انفرادی ترقی پر بھی زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تبدیلی لانے کیلئے طاقت کا استعمال ایک منفی سوچ تھی اس کی بجائے مل جل کر کام کرنے کی پالیسی اور سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں نہ صرف تعلیم کو فروغ دیا بلکہ پسماندہ اور نظر انداز کئے گئے طبقات کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی کئی اقدامات کئے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عامرہ رضا نے کہا کہ ہمیں تبدیلی کیلئے کل کا انتظار نہیں کرنا بلکہ آج ہی سے اس پر عملی طور پر کام کرنا چاہیے۔
شاہزیب خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار TEDxتقریب کا انعقاد کرایا ہے جس کے پیچھے طلباؤ طالبات کی بھرپور کاوشیں کارفرما ں ہیں۔انہوں نے کہا کہ TEDxایک سالانہ تقریب ہے جو جدید ٹیکنالوجی ، فیشن ، انٹرٹینمنٹ ، ڈیزائن ، سائنس ، انسانیت ، بزنس اور ترقیاتی مضامین سے جڑے معروف دانشوروں کو اکٹھا ہونے اور خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ TEDxتقریب سے’’ قیمتی خیالات کے پھیلاؤ ‘‘کے جذبے کوبین الاقوامی سطح پر فروغ ملا ہے اس کے علاوہ TEDxتقاریب کے ذریعے لوگوں کو اپنے خیالات اور تجربات عوام تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے ۔ڈاکٹر طیب حسنین نے مالیکولز آف وائٹ گولڈ، ،ڈاکٹر احمد بلال نے فلمنگ پاکستان ان زیرو بجٹ، سارا شاہد نے پاور آف تھیٹر، اور شہیر نیازی مائی ڈریم ٹو برنگ اینادر نوبل ٹو پاکستان کے موضوعات پر لیکچر دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں