57

پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کے اختیارات کا نوٹیفیکشن جاری .

لاہنور (نیوز اینڈ ویوز): محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب میں مستقل وائس چانسلرز (VC) کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کے اختیارات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا دیا گیا. محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب یونیورسٹی ایکٹ 1973ء کے سیکشن 14 کی شق 4 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا .گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا.
. نوٹیفکیشن میں نوٹیفیکیشن کے مطابق سرچ کمیٹی نامور سکالرز، ماہر تعلیم، ماہر انتظامی امور اور کسی بھی تجربہ کار اُمیدوار کو وائس چانسلر تقرری کے عمل میں شامل کرے گی. ۔سرچ کمیٹی کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وائس چانسلر تقرری کے لیے قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں اشتہارات جاری کرے اور حکومت کے طے کردہ ضوابط کے مطابق وائس چانسلر تقرری کا عمل شروع کرے گی۔

سرچ کمیٹی حکومت کے طے کردہ معیار کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اُمیدوارں کی سکروٹنی کرے گی۔
اُمیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرنے کے بعد سرچ کمیٹی کے کنونیئر کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کمیٹی کے ممبران کے نقطء نظر کو سنے جس کے بعد کنونیئر کمیٹی ممبران کے نقطء نظر اور اُمیدواروں کے انٹرویوز کی بناء پر انہیں اوسط نمبرز دے گا۔
کسی بھی ایک اُمیدوار سے متعلق اختلاف رائے ہونے کی صورت میں اکثریت کی رائے کو اہمیت دی جائے گی اور اُمیدواروں کے نمبروں کو حتمی شکل دینے کے بعد سرچ کمیٹی تمام ممبران کے دستخط کرائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں