sahafi colony Problems 8

ڈائیریکٹرایل ڈبلیوایم سی،ممبر پنجاب اسمبلی وحید گل کا دورہ پریس کلب

نیوزویوز:(لاہور) ممبرپنجاب اسمبلی وحید گل نے کہاہے کہ وہ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ساتھ مل کر صحافی کالونی sahafi colony Problems کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے جس کا آغازایل ڈبلیوایم سی کے عملے کے تعاون سے تمام صحافی کالونی میں صفائی مہم سے کردیا گیا ہے اور جلد ہی کلب کی مشاورت سے یہاں مستقل بنیادوں پر صفائی کے عملہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرلاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے معزز مہمان کی کلب آمد پر ان کااستقبال کیااورصحافی کالونی میں صفائی ستھرائی کرانے پر شکریہ اداکیا۔ وحید گل نے مزید کہاکہ وہ صحافی کالونی کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپورتعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں