punjab it board 65

چیئرمین ( پی آئی ٹی بی) کی سربراہی میں ای خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

نیوزویوز:(لاہور) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے چیئرمین ( پی آئی ٹی بی) punjab it board کی سربراہی میں ای خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس لاہور ، راولپنڈی ،سرگودھا ، فیصل آباد، گوجرنوالہ اور ساہیوال میں شہریوں کو بروقت چار لاکھ سے زائد خدمات فراہم کی گئیں.سات لاکھ سے زائد شہریوں نے ان چھ مراکز سے رجوع کیا.سال رواں کے اختتام سے پہلے مزید 10 ای خدمت مراکز قائم کئے جائیں گے،ڈاکٹر عمر سیف
ان مراکز میں اراضی کی فرد، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ٹوکن ٹیکس ٹریفک جرمانے کی ادائیگی ،نادرا، ای سہولت، گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، روٹ پرمٹ ،کریکٹر ،پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹ، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ،طے شدہ مختصر وقت میں فراہم کئے جاتے ہیں.محکمہ ایکسائزو ٹیکسیشن ،نادرا، ٹریفک پولیس، سٹی ڈسٹرکٹ انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ، پنجاب پولیس اور بورڈ آف ریونیو کی خدمات ان مراکز میں مہیا کی جاتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں