Mufti Abdul Qavi Porn watcher 968

مفتی عبدالقوی کے موبائل سے 40 ”ٹوٹے“ نکل آئے

نیوز ویوز (اسلام آباد): مفتی عبدالقوی Mufti Abdul Qavi جو کہ آج کل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ہیں صرف اپنی گرفتاری ہی کی وجہ سے پریشان نہیں . مفتی عبدالقوی کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ میں یہ تو بتا ہی دیا گیا ہے کہ وہ جھوٹ بولے رہے ہیں مگر اب ان کے موبائل فون سے 40 ”ٹوٹے“ برآمد ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
معروف صحافی نے فیس بک پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مفتی عبدالقوی کے موبائل سے چالیس ’ٹوٹے‘ (ویڈیو کلپس) بھی برآمد ہوئے ہیں اور یہ اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں ہے کہ یہ ”ٹوٹے“ کس نوعیت کے ہوں گے۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی خوب بحث جاری ہے اور لوگ مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک جانب لوگ ایک عالم دین اور سکالر کے موبائل سے ”ٹوٹے“ برآمد ہونے پر کچھ ”پریشان“ دکھائی دیتے ہیں اور غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں تو دوسری جانب بہت سے لوگ اس رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ اگر ایسا کچھ برآمد بھی ہوا ہے تو یہ ان کا ذاتی مئلہ ہے اور ان ”ٹوٹوں” کی برآمدگی کا قندیل بلوچ قتل کیس کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جس میں وہ زیر تفتیش ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگر مفتی عبدالقوی کے موبائل سے برآمد ہونے والے ٹوٹے ”سینٹ آئٹمز“ میں بھی موجود ہیں، یعنی انہوں نے کسی کو بھیج بھی رکھے ہیں تو ان کیخلاف تعزیرات پاکستان میں موجود فحش مواد پھیلانے کے قانون کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں