74

ماہرہ خان کی فلم “Verna” تشہیر سے پہلی ہی مشکلات کا شکار

لاہور (نیوز اینڈ ویوز): ماہرہ خان کی فلم “Verna” تشہر سے پہلی ہی شدید مشکلات کا شکار .سنٹرل سنسر بورڈ آف فلم اسلام اآباد نے فلم کی تشہر روک دی .بورڈ کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم میں موجود مواد نا قابلِ نشر ہے اسی لئے فلم کو سینما میں لگانے کی اجازت نہیں دی گے . سسنر بورڈ نے اس حوالے سے تمام بورڈ ممبران کی ایک میٹینگ بھی طلب کرلی ہے جو فلم کو دوبارہ دیکھ کر اس کو نشر کرنے یا نہ کرنے کا فٰیصلہ کرے گے.
بورڈ کے اس اقدام کے بعد لاہور میں آج فلم کی پروموشن کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے .

فلم کی پروموشن کے لئے کراچی اور اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر پروگرامز کا اہتمام کیا گیا تھا . سسنسر بورڈ کے اس فیصلے کہ بعد ابھی تک فلم کے ڈائریکٹر صہیب منسور اور فلم میں مرکزی کردار کرنے والی ماہرہ خان کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا . البتہ ماہرہ خان کے مداح اس فیصلے سے کچھ خوش نظر نہیں آرہے .

واضح رہے کہ فلم کو 17 نومبر بروز جمعہ والے دن سیمنا گھروں کی زینت بننا تھا .

پریانکا کو کیسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، والدہ نے خاموشی توڑدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں