punjab it board 68

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 6 نومبر سے “لائبریری اور لرننگ ویک” کا آغاز

(ITU) میں “لائبریری اور لرننگ ویک” 6 نومبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گا

لاہور (نیوز اینڈ ویوز): انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) میں “لائبریری اور لرننگ ویک” کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا. لائبریری اور کوالٹی افزائش سیل کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ “لائبریری اور لرننگ ویک” 6 نومبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ہفتہ کی طویل سرگرمیوں کا آغاز “ٹائم اور سٹریس مینجمنٹ” سیشن سے ہوگا۔دوسرے دن ارفع سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک میں “تیسرا آئی ٹی یوکتاب میلہ” منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان بھر سے اہم پبلشرز اور کتابچے والے اپنے تازہ ترین مجموعوں کی نمائش کریں گے۔
وائس چانسلر آئی ٹی یو، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ڈاکٹر عمر سیف اس کتاب میلے کا افتتاح کریں گے۔ “لائبریری اور لرننگ ویک” کے تیسرے اور چوتھے دن “افکارتازہ سے نمود” اور ” کامیاب لوگ” کے موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔
ہفتے کا اختتامی ایونٹ ” اردو ؛ ڈیجیٹل دور میں ایک قدم آ گے” ہو گا۔

چیئرمین ( پی آئی ٹی بی) کی سربراہی میں ای خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں