13 November Events 27

13 نومــــــبر ﮐــﮯ چــند اہم واقعــــــات

نیوزویوز: ذوہیب علی) 13 نومــــــبر ﮐــﮯ چــند اہم واقعــــــات
● 867ء کیتھولک پوپ کے عہدے سے سنت نکولس (اول) کے عہدے کی مدت ختم ہو گئی۔
● 1002ء انگریز راجہ اتھل ریڈ دوئم نے ڈنمارک کے شہریوں کا قتل عام کیا۔
● 1511ء برطانیہ کےبادشاہ ہنری ہشتم یورپی سیاست میں سرگرم ہوئے۔
● 1553ء انگلینڈ میں جین گرے اور دیگر افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ شروع ہوا۔
● 1775ء امریکی ریولیوشنری فوج نے مونٹیریال پر قبضہ کیا۔
● 1839ء امریکہ میں غلامی کے خلاف پہلی سیاسی پارٹی لبرٹی پارٹی کا اعلان ہوا۔
● 1850ء اسکاٹ لینڈ کے مصنف رابرٹ لوئس اسٹفنسن کا جنم ہوا۔
● 1864ء یونان نے نیا آئین منظور کیا۔
● 1885ء سربیا کی فوج نے بلغاریہ پر قبضہ کیا۔
● 1907ء فرانس میں دنیا کے پہلے ہیلی کوپٹر نے زمین سے دو میٹر اوپر پرواز کی۔
● 1909ء مہاتما گاندھی انگلیڈ سے جنوبی افریقہ روانہ ہوئے۔ انہوں نے ایس ایس کلڈونان نامی جہاز پر ’ہند سوراج‘ لکھا۔
● 1913ء یونان اور ترکی میں امن معاہدہ ہوا۔
● 1921ء امریکہ، فرانس، جاپان اور برطانیہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔
● 1931ء امریکہ میں ہیتی کاراوے پہلی خاتون سنیٹر بنی۔
● 1935ء مصر میں برطانیہ مخالف فساد بھڑک اٹھے۔
● 1942ء دوسری عالمی جنگ میں برطانوی فوج نے ٹبر پر دوبارہ قبضہ کیا اور گوائڈ کنال میں امریکیوں نے جاپانی فوج کو شکست دی۔
● 1945ء سوکارنو انڈونیشیا کے صدر بنے۔
● 1945ء جنرل چارلس ڈے گال فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔
● 1950ء چینی حملے کے خلاف تبت نے اقوام متحدہ میں اپیل کی۔
● 1950ء امریکہ نے پہلا عالمی ٹورنامنٹ ’برج کنٹیسٹ‘ جیتا۔
● 1960ء اسپین کے ایک سنیما گھر میں آگ لگنے سے 152 افراد ہلاک ہو گئے۔
● 1961ء کانگو سرکار نے کٹانگا میں قانون و انتظام کی حالت سدھارنے کے لئے اقوام متحدہ کی مدد طلب کی۔
● 1968ء پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو کو طلبہ کو تشدد پر آمادہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
● 1970ء بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں طوفان میں 3 لاکھ افراد ہلاک ہو گئے۔
● 1970ء شام میں فوجی بغاوت کے بعد لفٹننٹ جنرل حافظ الاسد وزیراعظم بنے۔
● 1971ء بھارت پاکستانی حدود میں مداخلت کر رہا ہے سلامتی کونسل کو پاکستان نے خط لکھ کر آگاہ کیا۔
● 1973ء غلام مصطفی کھر نے وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالا۔
● 1974ء یاسر عرفات فلسطین تنظیم آزادی کے سربراہ بنے۔
● 1975ء عالمی صحت تنظیم نے ایشیا کو چیچک سے پاک خطہ قرار دیا۔
● 1977ء صومالیہ نے سوویت مشیروں کو ملک سے نکال دیا۔
● 1979ء برطانیہ کے اخبار ’ٹائمس‘ نے ایک برس بعد پھر سے اشاعت شروع کی۔
● 1980ء امریکی خلائی گاڑی وائزر اول نے زحل سے کلوزاپ تصویر زمین پر بھیجیں۔
● 1985ء کولمبیا کا نواڈو ڈیل روئز آتش فشاں پھٹا جس میں 25000 مارے گئے۔
● 1986ء امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے خلائی گاڑی ایس۔199 خلا میں بھیجی۔
● 1988ء ووٹ دہندگان کے لئے قومی شناختی کارڈ کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
● 1989ء سانحہ اوجھڑی کیمپ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہوئی۔
● 1990ء صوبہ سرحد میں آئی جے آئی ، اے این پی، حکومت نے حلف اٹھایا۔
● 1993ء سردار فاروق احمد خان لغاری پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔
● 1994ء سویڈن نے یورپی یونین میں شامل ہونے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
● 1997ء اقوام متحدہ نے ہتھیاروں کا معائنہ کرنے والی ٹیموں کو عراق سے ہٹایا۔
● 2002ء عراق نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار داد 1441 پر آمادگی ظاہر کی۔
● 2009ء پاکستان کے شہر پشاور میں کینٹ کے علاقے میں آئی۔ ایس۔ آئی کے دفتر کے باہر گاڑی سے کئے گئے ایک خود کش حملے میں 17 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے۔
● 2009ء پاکستان کے شہر بنوں میں پولیس سٹیشن پر گاڑی سے کئے گئے ایک خود کش بم حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ولادت
● 1780ء رنجیت سنگھ، پنجاب کے مہاراجہ

وفات
● 1969ء سابق صدر پاکستان سکندر مرزا لندن میں انتقال کر گئے۔

تعطیلات و تہوار
● 1918ء جمہوریہ آسٹریا کا قیام عمل میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں