11 November 40

11 نومــــــبر ﮐــﮯ چــند اہم واقعــــــات

نیوزویوز:(لاہور،،، زوہیب علی ) 11 نومــــــبر ﮐــﮯ چــند اہم واقعــــــات

● 1493ء برطانیہ کے سینٹ کولمبس کالج نے ہالینڈ میں چھوٹے جزیروں کا گروپ سبا دریافت کیا۔
● 1836ء چلی نے بولیویا اور پیرو کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
● 1918ء پہلی عالمی جنگ ختم ہوئی جس میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
● 1918ء جوزف پلسوڈسکی نے پولینڈ کی آزادی کا اعلان کیا۔
● 1925ء امریکی ماہر فزکس رابرٹ اینڈریوز ملّکین نے کوسمک کرنوں کی کھوج لگائی۔
● 1942ء جرمن فوج نے فرانس میں داخل ہو کر لموجز اور وچی پر قبضہ کر لیا اور اسپین کی سرحد تک پہنچ گئی۔ کورسیکا پر جرمنی اور اٹلی کی فوجوں نے قبضہ کیا۔
● 1943ء امریکہ نے رابول پر ہوائی حملہ کیا۔
● 1952ء موجد جان مولن اور وائن جاہنس نے کیلی فورنیا میں پہلا ویڈیو ریکارڈر لوگوں کے سامنے پیش کیا۔
● 1958ء دھماکہ خیز مادے بنانے والی سرکاری کمپنی ہندوستان ایکسپلوسیو لمیٹیڈ فیکٹری کا گومیا میں افتتاح ہوا۔
● 1962ء سویت شہر اسٹالن گراد کا نام بدل کر وولگو گراڈ کر دیا گیا۔
● 1965ء روڈیشیا کے وزیر اعظم ایان اسمتھ نے یک طرفہ طور پر برطانیہ سے آزادی کا اعلان کر دیا۔
● 1973ء نئی دہلی میں پہلی بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش کا افتتاح ہوا۔
● 1983ء امریکہ کے صدر رونالڈ ریگن جاپان کی اسمبلی ہاؤس کو خطاب کرنے والے پہلے صدر بنے۔
● 1985ء صدر ضیاءالحق اور پرنس کریم آغا خان نے کراچی میں آغا خان اسپتال کا افتتاح کیا.
● 1989ء اسلامی جمہوری اتحاد (IJI ) کے تین منحرف ممبران کابینہ میں متعین ہوئے۔
● 1992ء پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا مارچ ختم کرنے کا فیصلہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ریلی سے نوازشریف نے خطاب کیا۔
● 1992ء انگلینڈ کے چرچ نے صدیوں سے چلی آ رہی روایت کو توڑ کر خواتین کو پادری بنانے کی منظوری دی۔
● 1998ء جاپانی وزیراعظم کیزو ابوچی ماسکو پہنچے۔ یہ 25 سال کے بعد کسی جاپانی رہنما کا روس کا پہلا دورہ تھا۔
● 1999ء برطانوی پارلیمنٹ سے لارڈز کی 700 سال سے جاری موروثی رکنیت ختم ہو گئی ان کے اختیارات ختم کر دیئے گئے۔
● 1999ء اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے قریب پانچ بم دھماکے ہوئے۔
● 2001ء چین کو عالمی تجارت تنظیم کلب میں شامل کئے جانے کے ایک روز بعد تائیوان کو بھی رکنیت دے دی گئی۔
● 2001ء انیس سو چورانوے کا پاک بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ منسوخ ہو گیا۔
● 2002ء انیس سو اکہتر سے پہلے آنے والے بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ولادت
● 1888ء مولانا عبدالکلام آزاد، ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم

وفات
● 2004ء یاسر عرفات، نوبل امن انعام یافتہ فلسطینی صدر (پیدائش: 1929ء)

تعطیلات و تہوار
● 1975ء 500 سال تک پرتگال کی غلامی کے بعد انگولہ نے آزادی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں