15

وزیراعلیٰ نے نئی ایجوکیٹرز ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی

نیوز ویوز(پیرمحل+ٹوبہ ٹیک سنگھ احسان تبسم)وزیراعلیٰ نے نئی ایجوکیٹرز ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی بی ایڈ، ایم ایڈکے 3 نمبرمیرٹ میں شامل، انٹرویو کے5 نمبر ہوں گے انٹری ٹیسٹ دسمبر میں ہوگا،ایجوکیٹرزکی بھرتیاں 15فروری تک مکمل ہونگی مال روڈ(عثمان علیم) وزیراعلیٰ پنجاب نے ایجوکیٹرز کی ریکروٹمنٹ پالیسی میں تبدیلی کی سمری منظوری کرلی۔ بی ایڈ اور ایم ایڈ سمیت پروفیشنل کوالیفکیشن کے 3نمبرمیرٹ میں شامل کردیئے گئے۔ انٹرویو کے5 نمبر امیدوار کی تعلیمی قابلیت پر دئیے جائیں گے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لئے جلد اخبارات میں اشتہار دے گا۔نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کی بھرتی یونین کونسل کے بجائے تحصیل سطح پر ہوگی۔رواں سال صوبہ بھر میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر 17 ہزار 480 ایجوکیٹرز جبکہ 960 اے ای اوز کو بھرتی کیا جائے گا۔ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے سائنس مضامین میں فزکس ، کیمسٹری ، زیالوجی، باٹنی، اور ریاضی کی ڈگری رکھنے والے امید وار اہل ہوں گے۔آرٹس مضامین میں انگریزی، اردو، اسلامیات ، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس ، شماریات اور ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے امید وار اہل ہوں گے۔ ایل ایل بی ، بی کام ، بی ایس آنرز، ایگریکلچر، بی ایس انجینئرنگ، ڈی فارمیسی، سمیت دیگر مضامین میں ٹیکنیکل ڈگری رکھنے والے افراد نا اہل قرار دئیے گئے۔ایجوکیٹرز کی بھرتیاں ضلعی ریکروٹمنٹ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ جس کا سربراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرہوگا۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سی ای اوڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور پنجاب حکومت کی طرف سے نامزد کیا جانے والا ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت مردوں کے لیے35 ، خواتین کے لیے 38 جبکہ معذور افراد کے لیے 40 سال سے زائدعمرکے لوگ اہل ہوں گے۔ 960 نئے اے ای اوز کی بھرتیوں کے لیے تعلیمی قابلیت کم از کم ایم اے ایم ایس سی رکھی گئی ہے۔ ایجوکیٹرز کی بھرتیاں آرٹس اور سائنس کے مضامین میں 12 مختلف کیٹیگریز میں کی جائیں گی۔بھرتیوں کے لیے انٹری ٹیسٹ دسمبر میں ہوگا۔ بھرتیاں 15 فروری تک مکمل کر لی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں