379

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی معروف اینکر پرسن کی بیٹی سے منگنی

نیوزویوز؛(اسلام آباد) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی پاکستان کے معروف اینکر پرسن کی بیٹی سے ہوگئی ہے جس کے بعد سے مذکورہ اینکر پرسن نے اپنے پروگراموں میں مسلم لیگ ن کی مکمل جانبداری اور پاک فوج کیخلاف زہر افشانی کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس سے قبل یہ اینکر غیرجانبدار تصور کیا جاتا تھا. تفصیلات کے مطابق فیس بک پر آئی ایس آئی کے نام سے ایک پیج پر انکشاف کیا گیا ہے کہ جیو نیوز کے اینکر پرسن طلعت حسین جب آج ٹی وی پر تھے تو انہوں نے کبھی بھی پاک فوج کیخلاف پروگرام نہیں کیا تھا اور وہ ایک غیرجانبدار اور معتبر صحافی مانے جاتے تھے تاہم اب ان کی بیٹی کی منگنی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر سے ہوگئی ہے جس کے بعد سے طلعت حسین کی پالیسی میں یکدم تبدیلی آگئی ہے اور وہ اپنے پروگراموں میں ن لیگ کے حریف جماعتوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کیخلاف بھی زہر افشانی کرتے ہیں، اس سے قبل بھی ایک خبر آئی تھی کہ مریم نواز نے طلعت حسین کو امریکہ میں سفیر مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اورہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور پاک فوج کیخلاف بولیں، اب فیس بک پر آئی ایس آئی کے نام سے ایک پیج نے ایک سے زائد بار اپنی پوسٹ میں اس بات کاانکشاف کیاہے کہ طلعت حسین کی بیٹی کی منگنی جنید صفدر سے نہ صرف طے پائی ہے بلکہ انجام پاگئی ہے جس کے بعد سے طلعت حسین نے پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پاک فوج پر بھی نشانہ بازی شروع کردی ہے، وہ اکثر اوقات اینٹی فوج لوگوں کو اپنے پروگرام میں بلاتے ہیں اور ان کے منہ سے پاک فوج کیخلاف باتیں نکلواتے ہیں۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں