Zardari's move to lead chairman Senate

اکثریتی جماعت ن لیگ کو چیئر مین سینیٹ لانے میں مشکلات، زرداری کی چالیں جاری

اکثریتی جماعت ن لیگ کو چیئر مین سینیٹ لانے میں مشکلا ت ،وفد کی کراچی میں متحدہ کے دھڑوں سے ملاقاتیں ،تعاون کی اپیل ،وزیر اعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات ،نواز شریف اور مولانا کی بھی مشاورت ہوئی ،

بڑے ایوان کی بڑی کرسی کیلیے جنگ،، سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ کا عمل تیز کر دیا،، لیگی وفد کی گورنر سندھ محمد زبیر کی سربراہی میں متحدہ پی آئی بی گروپ سے ملاقات ،،ڈاکٹر فاروق ستار نے لیگی رہنماوں سے کہا کہ زیادہ سینیٹرز بہادر آباد گروپ کے پاس ہیں،، پی پی کو کھری کھری سناتے ہوئے ن لیگ سے بھی شکوے کیے.
70 برسوں کی پالیسیوں کیخلاف بغاوت کرتاہوں، نواز شریف کا اعلان
ملاقات کوگورنر سندھ محمد زبیر نے خوش گوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار نے سندھ کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا .

فاروق ستار کے جواب پر لیگ وفد بہادر آباد گروپ کو بھی رام کرنے پہنچ گیا،، خالد مقبول صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں جلد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے.
نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے ،شیخ رشید

سینٹ میں برتری کا دعویٰ پی پی اور لیگی رہنما دونوں کر رہے ہیں، تاہم اس کا فیصلہ وقت ہی کریگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں