World-Longest-Flight-Singapore-Airline

سنگا پور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان

سنگا پور : سنگا پور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا جس کا آغاز 11 اکتوبر سے ہو گا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سنگاپور سے نیو یارک تک یہ طویل ترین فلائٹ تقریباً 15 ہزار 3 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس وقت دنیا کی سب سے طویل پرواز کرنے والی قطر ایئر لائن سے آگے بڑھ جائے گی۔
سعودی عرب میں عیدالفطر 15جون بروز جمعہ کو متوقع
قطر ایئرویز کی طویل ترین فلائٹ کا فاصلہ ساڑھے 14 ہزار کلومیٹر ہے۔سنگاپور ایئرلائن کی اس سروس میں 67 بزنس کلاس اور 94 پریمیئم اکانومی کلاس کی نشستیں دستیاب ہوں گی۔مکمل سروس شروع ہونے کے بعد یہ فلائٹ روزانہ کی بنیاد پر سروس فراہم کرے گی۔

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا

یاد رہے کہ سنگاپور ایئرلائن اس سے قبل بھی 2013 تک نیو یارک تک سروس فراہم کرتی رہی ہے لیکن پھر فیول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے یہ سروس جاری نہ رہ سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں