Well done-Dg-Nab-Top-Trend-On-Twitter

عوام نے ن لیگ کا ایجنڈا مستردکردیا ۔ویلڈن نیب ٹاپ ٹڑینڈ بن گیا

لاہور ( نیوز اینڈویوز )عوام نے ن لیگ کاایجنڈا مسترد کردیا ویلڈن نیب لاہور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.
ن لیگ کے سوشل میڈیا کوایک اور ناکامی سوشل میڈیا پر عوام نیب کے حق میں کھڑی ہو گئی .

ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ،سپریم کورٹ نے سماعت کا نوٹس واپس لے لیا

گزشتہ دنوں ڈی جی نیب لاہور نے جب میڈیا پر آکر ن لیگ کے دورِحکومت میں ہونے والی کرپشن کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا تو مسلم لیگ کا میڈیا سیل فوری حرکت میں آگیا اور مختلف فورمز پر ایک منفی پروپوگنڈا بھی شروع کردیا تھا ۔
گزشتہ زور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرس کی جس میں انہوں نے ڈی جی نیب اور نیب جیسے اہم ادارے پر کیچر اچھالا ۔
مسلم لیگ کے رہنما مختلف پراگرامز پر بیٹھ کر بھی نیب پر طنز کے نشتر چلاتے رہے ۔
لیکن جب یہ معاملہ عوام کے سامنے آیا تو عوام ن لیگ کے اس پروپگنڈے کو نا صرف مسترد کردیا
بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈی جی نیب لاہور کے حق میں ایک مہم شروع کردی گئی –
2018/11/08 نیب لاہور میں المعروف ڈبل شاہ کیس متاثرین میں چیک تقسیم کرنیکی تقریب کا انعقاد: نیب2018/11/06

عوام نے ن لیگ کے اس ایجنڈے پر شدید تنقید بھی کی ۔ عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کسی بھی ادارے پر الزمات لگانا درست فعل نہیں – جب ان کو اپنے اوپر لگے کرپشن کے الزامات کو جھوٹا قرار دینے کی کوئی دلیل یا ثبوت نہیں ملا تو ن لیگ نے اداروں کے خلاف ہی زہر اگلنا شروع کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں