weather-report-of Pakistan

مون سون 5 جون سے آغازہو گا

مون سون وسطی خلیج بنگال اور سری لنکا تک پہنچ چکا ہے کیرالہ میں بھی بارشیں جاری ہیں امید ہے ایک دو روز میں وہاں بھی مون سون آن سیٹ ڈکلیئر ہو جائے گا۔ تاریخ سے پہلے ہی مون سون شروع ہو رہا ہے.

ہوا کا ایک کم دباؤ well marked low خلیج بنگال میں موجود ہے جو کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورانdepression کی شدت اختیار کر لے گا اور میانمار میں شدید بارشوں کا باعث بنے گا .

ہلکی پھلکی نم آلود مشرقی ہوائیں (پروا) شمال مشرقی پنجاب میں پہنچ رہا ہے ڈبلیو ڈی بھی موجود ہے بالائی پنجاب بالائی خیبر پختون خواہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے.
دو سے تین روز کے دوران وسطی و بالائی پنجاب میں بھی آندھی کا امکان ہے.

جنوبی پنجاب اور سندھ میں تیز جنوبی ہوا کا امکان ہے.
بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں کمی بیشی کے ساتھ جاری رہیں گی.

موجودہ موسمی حالات جون کے دوسرے ہفتے پری مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں.گرمی کی شدید لہر جون کے پہلے ہفتے کے دوران جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں