سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ملتان سلطانز کو خیر آباد کہہ کر کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

کراچی : سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو خیرباد کہہ کر کراچی کنگز سے وابستہ ہوگئے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا کہ وسیم اکرم اب کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔وسیم اکرم نے کراچی کنگز میں بطور ٹیم صدر شمولیت اختیار کی ہے۔ یا درہے کہ پی ایس ایل کے سیزن۴ کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔

پاکستان کے مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز25جنوری1985ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیا۔وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 1984 سے 2003 تک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں