Habib Bank corruption Scandal

کروڑوں روپے فراڈ کے کئی مقدمات میں ملوث قیدی کے ملیرجیل سے غائب

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کروڑوں روپے فراڈ کے کئی مقدمات میں ملوث قیدی کے جیل سے غائب ہونے پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔

مدعی مقدمہ نورزادہ نے اپنے وکیل کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش ہوئے اور انکشاف کیا کہ فاضل عدالت نے ملزم شوکت حیات کو کئی بار طلب کیا لیکن جیل حکام کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،وکیل کے انکشاف پر عدالت کو بھی تشویش ہوئی۔

اس موقع پر مدعی نے قیدی کے جیل سے فرار ہونے کا انکشاف کیا،عدالت نے کروڑوں روپے فراڈ کے کئی مقدمات میں ملوث قیدی کے اچانک غائب ہونے پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں