USA-Vice-foreign-Minister-In-Pakistan

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ایلس ویلز کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کی 6 نومبر کو پاکستان آمد کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں