Unique-Lahore- exhibition

لاہور میں قدیم اور نایاب فن پاروں کی نمائش کا اہتمام

مقامی عجائب گھرکے زیر اہتمام لاہور میں قدیم اور نایاب فن پاروں کی نمائش سجائی گئی ،، چار سو سال قبل مسیح سے لے کر آج کے نوجوان آرٹسٹوں کے فن پارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،قدیمی ورثے کی رپورٹ کر رہی ہیں لاہور سے فریحہ سلیم

پیتل کے ظروف،،یا ماضی کے رہن سہن کے عکاس ،، جنگوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار ہوں یا پھر ہو لکڑی کے جھرونکے، ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے عجائب گھر میں نمائش سجائی گئی.
سنی لیون کی تصاویر نے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
نمائش میں نوجوان آرٹسٹوں کے فن پارے دیواروں پر عیاں رہے ،،،تو وہیں قدیم طرز کے فن پارے بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ رہے ۔نمائش میں مقامی لوگوں سمیت غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت اور سال ہا سال کے اس ورثے کو دیکھ کر خوب سراہا.
کراچی کنگز ہار کے باوجود فائنل میں جا سکتی ہے ؟ کیسے
شرکاء کے اظہار خیال سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ اس طرح کی نمائشیں نہ صرف ماضی کے جھروکوں میں لے جاتی ہے بلکہ ثقافت سے روشناس کروانے میں بھی واضح کردار ادا کرتی ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں