Turkey-President Criticize saudi arabia

جب ہم قبلہ اول کوتحفظ نہ دے سکے، تو خانہ کعبہ کی حفاظت پر کیسے مطمئن ہو جائیں، طیب اردوان

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ القدس کے امتحان میں صر ف عالم اسلام نہیں، بلکہ پوری دنیا ناکام ہو چکی ہے.

تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں‌ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

اے این ایف پنجاب کی کارروائی.بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، دنیا اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے میں‌ ناکام ہو چکی ہے.

ترکی کے صدر نے کہا کہ جب ہم قبلہ اول کوتحفظ نہ دے سکے، تو خانہ کعبہ کی حفاظت پر کیسے مطمئن ہو جائیں، صورت حال سنگین ہے، القدس کے معاملے میں پوری دنیا اپنا کردار ادا کرنے میں‌ ناکام نظر آتی ہے.
گجرات یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف!
رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف اقدامات نہ کرکےاقوام متحدہ قانونی حیثیت کھوچکی، اب وہ بے وقعت ادارہ ہے.

ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایک اندازے کے مطابق شرکا کی تعداد پانچ لاکھ کے قریب تھی، جنھوں‌ نے اسرائیل مخالف بینرز اٹھائے ہوئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں