دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ

لاہور: دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے منتخب کرکٹرز نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا، مشکل کنڈیشنز میں 3 ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل 24 ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگایا گیا تھا، اب حتمی 16رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم ،فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی، راحت علی اور محمدعباس شامل ہیں ۔

دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بدھ کو ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئے تھے، سمرسیٹ کاﺅنٹی کی نمائندگی کرنے والے محمد عباس انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر معاون سٹاف کے ہمراہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں