Traffic-Warden-challen-shahbaz-sharif

شہباز شریف مال روڈ پر موٹر سائیکل لے کر پہنچ گئے ، ٹریفک وارڈن نے چالان کردیا

ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف کا چالان کر دیا، شہباز شریف کے چالان کی خبر جنگل میں آ گ کی طرح پھیل گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ شہباز شریف موٹر سائیکل پر اچانک مال روڈ پر جا رہے تھے کہ انہوں نے دانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ٹریفک وارڈن نے انہیں قابو کر لیا۔

ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف سے قانون کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے وارڈن سے جھگڑا کرنا شروع کر دیا اور وارڈن کو لاہور کی بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات کی وارننگ بھی دی۔

مال روڈ پر کینٹ کے علاقے میں وارڈن نے شہباز شریف کے کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان کا200روپے کا چالان کر دیا، چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن مشہود کا کہنا تھا کہ وہ کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیراپنا فرض سرانجام دیتے

ٹریفک وارڈن نے چالان کرنے کے عوض شہباز شریف کا شناختی کارڈ ضبط کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ باقی شہریوں کی طرح قانون کے مطابق اپنا دو سو روپے جرمانہ ادا کریں۔ شہباز شریف کا یہ جرمانہ نیشنل بینک رحمان پورہ پلازہ میں جمع کروانا ہوگا جس کے بعد انہیں اپنا شناختی کارڈ واپس ملے گا جو کینال پل مال روڈ سے وصول کیا جا سکے گا۔

کینٹ کے علاقے میں شہباز شریف کا ٹریفک وارڈن کی طرف سے چالان ہونے کی خبر ملک میں آگ کی طرح پھیل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں