Toyota-Corolla-New-Model-Detail-in-urdu

ٹویوٹا کرولا 2020 پاکستان میں متعارف کروا دی گئی

لاہور :ٹویوٹا کرولا 2020 پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ،ٹویوٹا کرولا 5 مختلف ماڈلز میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی، تین ماڈلز 1800 سی سی جبکہ 2 ماڈلز میں 2 ہزار سی سی انجن کے حامل ہوں گے۔

مصری خاتون کا خاشقجی سے خفیہ شادی کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مقبول کارٹویوٹا کرولا کے 2020 کے ماڈلز پاکستان میں بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ ٹویوٹا نے کرولا 2020 کے 5 مختلف ماڈلز پاکستان میں پیش کیے ہیں۔

پاکستان میں ٹویوٹا کرولا ایل، ٹویوٹا کرولا ایل ای، ٹوئٹا کرولا ایکس ایل ای،ٹویوٹا کرولا ایکس ایس ای اورٹویوٹا کرولا ایس ای نامی ماڈلز کی شکل میں متعارف کروائی گئی ہے۔

ٹویوٹا کرولا ایل، ٹویوٹا کرولا ایل ای، ٹویوٹا کرولا ایکس ایل ای 1800 سی سی انجن کے حامل ہوں گے۔ جبکہ ٹویوٹا کرولا ایکس ایس ای اور ٹویوٹا کرولا ایس ای 2 ہزار سی سی انجن کی حامل ہوں گی
وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں، خورشید شاہ
ٹویوٹا کرولا کے ان تمام ماڈلز میں 8 ائیر بیگ دالے گئے ہیں۔ جبکہ بہتر بریکس اور بہتر ہیڈ لائٹس سمیت دیگر اور مزید خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تاہم ٹویوٹا کی جانب سے کرولا 2020 کے ماڈلز کی قیمتوں کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں