tehreek e labbaik

تحریک لبیک کی ریلی کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

نیوزویوز:(اسلام آباد) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تحریک لبیک کی ریلی کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا،شہریوں سے اپیل ہے کہ ریلی کے دوران کسی بہی مشکل صورتحال سے بچنے کے لیےمتبادل راستے استعمال کریں.کلثوم پلازہ جناح ایونیو بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گا.شہری فضل حق،ناظم الدین اور مارگلہ روڈ استعمال کریں،اسٹیٹ بینک چوک سے بجانب ریڈیو پاکستان دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا،شہری مارگلہ روڈ اور ایمبیسی روڈ استعمال کریں،کوڑیاں والا چوک سے بجانب ڈہوکڑی کشمیر ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گا ،مری،باره کہو سے اسلام اباد آنے جانے والے شہری کشمیر چوک مری روڈ استعمال کریں،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں