سنی لیون نے سوشل میڈیا صارفین سے ملاقات کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

نئی دہلی : بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے سوشل میڈیا صارفین سے ملاقات کیلئے ایک انوکھی شرط رکھ دی۔

سوشل میڈیا پراپنے ایک ٹوئٹ میں سنی لیون نے سوشل میڈیا صار فین سے کہا ہے کہ ”اس سے پہلے کہ میں تم کو اپنی کہانی سناو¿ ں میں تم کو سننا چاہتی ہوں،تم ایسی کہانی جو تمہاری زندگی کو بیان کرتی ہو شیئر کرکے مجھ سے ملنے کا موقع حاصل کر سکتے ہو۔

سنی لیون نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا صارفین کو ان ذاتی کہانیاں شیئر کرنے کیلئے ایڈریس بھی دیا ہے۔ سنی لیون کے ٹوئٹ پر جہاں بہت سے صارفین نے حسب عادت چاپلوسانہ انداز اختیار کرتے سنی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے وہاں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سنی لیون کو آڑے ہاتھوں بھی لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں