Speaker-Assembly-and-EX-PM-Meeting

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

سابق وزیر اعظم نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اُٹھانے سے قبل اسپیکر سے ملاقات کی .
ملاقات میں موجودہ سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے تمام تر قومی مسائل کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کروانا میری اولین ترجیح ہو گی، پارلیمنٹ کے مضبوط فیصلوں سے عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے گا، ہمیں عوام نے اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے،ملک کو بحرانون سے نکالنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل سے عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے، پارلیمنٹ پر عوام کی نظریں ہیں دیرپا اور پائیدار فیصلوں سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتاہے، پاکستان اور پارلیمنٹ کی ترقی و بالا دستی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں