shehbaz sharif in trouble

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے گرفتار ہوتے ہی اپنے بھی بیگانے ہو گئے

حالات نے کیا پلٹا کھایا / سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے گرفتار ہوتے ہی اپنے بھی بیگانے ہو گئے.شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز کے ملازمین نے شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف بیان ریکارڈ کروانے کی حامی بھر لی،

زرائع کا کہنا ہے کہ دو ملازمین وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ بھی کروا چکے ہیں دونوں ملازمین کا تعلق محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ سے ہے اور انہوں نے161کے تحت بیان ریکارڈ کرائے ہیں.رمضان شوگر ملز کے سابق ڈائریکٹرمحمد سجاد انور،ڈائریکٹر اکرام الحق،سی ایف او محمد عثمان اور محمد عدیل بھی نیب لاہور مین پیش ہو چکے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں