Shabaz sharif visit orange line train

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کادورہ ، کام کا جائزہ لیا

لاہور:(نیوز اینڈ ویوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا. وزیراعلی کو منصوبے پر ہونے وا لی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی کو تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی آگا ہ کیا گیا ۔سی آر۔نورینکو کے حکام کی جانب سے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی .
چینی حکام  نے کہا کے ہم آپ کے ویژن کے مطابق منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔
شہبا ز شریف کا کہنا تھا کے میں نے آج صبح منصوبے کا دورہ کیاہے ۔منصوبے پر ہونے والی پیشرفت دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے۔تمام ادارے اور محکمے ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں۔دن رات محنت سے کام کر کے اس منصوبے کو جلدمکمل کرنا ہے۔جی پی او چوک کی بندش کے باعث ٹریفک کے موثرمتبادل انتظامات ہونے چاہیے۔
شہریوں کو آمدورفت میں کم سے کم تکلیف ہو۔ٹریفک کو رواں دوان رکھنے کے لئے اضافی اقدامات بھی اٹھائے جائیں ۔آپ سب نے ملکر مربوط کوششیں کرنی ہیں۔منصوبے کے اطراف بہترین ہارٹیکلچر کا انتظام کیاجائے۔
لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسان، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، سی آر ۔نورینکو کے حکام اوراعلی افسران کی اجلاس میں شرکت کی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں