انتخابی دنگل کے سیاسی پہلوانوں کے جوڑ سامنے آنے لگے

اسلام آباد: دو ہزار اٹھارہ کے انتخابی دنگل کے جوڑ سامنے آنے لگے، نامی گرامی سیاسی پہلوانوں نے ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کے لیے کمر کس لی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی تاریخ بدلنے والے انتخابی دنگل کے بڑے جوڑ میں بڑے سیاسی پہلوان آمنے سامنے ہوں گے، کراچی میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا جوڑ پڑے گا شہر کی دعویدار ایم کیو ایم سے جہاں این اے 243 پر ایم کیو ایم بہادر آباد کے خالد مقبول صدیقی کا کپتان سے مقابلہ ہوگا۔

لاہور میں این اے 121 پر عمران خان اور نون لیگ کی تیز گام ایکسپریس خواجہ سعد رفیق کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ این اے 35 بنوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم درانی میں ٹاکرا ہوگا۔
خلائی مخلوق سیاسی بیان ہے،لوگ اپنی ضروریات اورمفادات کیلئے پیغام دیتے ہیں۔ پروفیسر حسن عسکری
لاہور میں ہی این اے 125 پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور پی ٹی آئی کی یاسمین راشد میدان میں ہوں گی اور این اے 129 پر مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان ٹکرائیں گے۔

علاوہ ازیں کراچی کے این اے 246 لیاری سے پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو الیکشن لڑیں گے، خیال رہے کہ حلقہ دو سو چھیالیس حلقہ بندیوں سے پہلےعزیز آباد کا حلقہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں