Rain-in-lahore

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش، لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش، لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی

چیچہ وطنی، چکوال، لودھراں شہر اور گرد و نواح میں اسموگ سے شہریوں کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وہیں اسموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

لاہور، ملتان، شیخوپورہ ، صادق آباد اور گرد و نواح میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور فضا میں موجود اسموگ بھی چھٹ چکی ہے۔
شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کے حوالے
چیچہ وطنی، چکوال، لودھراں شہر اور گرد و نواح میں اسموگ سے شہریوں کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے اور حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کے دوران شہری ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں