Qabza mafia crack down in lahore

لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

 لاہور(   ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے لاہور شہر میں قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن کے لئے کمشنر لاہور مجتبیٰ پراچہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے اور اسے تین روز کے اندر اندر ترجیحات کا تعین کرکے اپنے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹاسک فورس کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ‘سی سی پی او‘ڈی آئی جی آپریشنز ‘ڈپٹی کمشنر لاہوراور چیف کارپوریشن آفیسر لاہور میٹرو کارپوریشن شامل ہیں۔
لاہور میں سرکاری اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیرہاﺅسنگ میاں محمو دا لرشید نے ہدایت کی کہقیمتی سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے اہلکاروں پر مشتمل جوائنٹ آپریشن کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع کیا جائے اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلاامتیاز اور بلا رعایت کارروائی کی جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کے لئے زیر قبضہ جائیدادوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیںاورتجاوزات کی نشاندہی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ آپریشن کے لئے درکار پولیس فورس بروقت مہیاکرنے کے لئے اضافی نفری کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے ۔٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں