صوبے بھر میں بچوں کی حفاظت اور انہیں درندگی سے بچانے کے لیے خصوصی کمیٹی کا اعلان

لاہور: (نیوزویوز) سانحہ قصور کے بعد وزیر اعلٰی شہباز شریف نے صوبے بھر میں بچوں کی حفاظت اور انہیں درندگی سے بچانے کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ قصور انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےبچوں کےتحفظ کیلئےخصوصی کمیٹی قائم کردی ہے، یہ خصوصی کمیٹی وزیر قانون کی سربراہی میں کام کرے گی۔

کمیٹی قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ سکولوں میں بچوں کے حوالے سے خصوصی سلیبس بھی متعارف کروائے گی جبکہ بچوں کو جنسی تشدد سے آگاہی کے حوالے سے ماہرین تعلیم ، علماء ، ماہرین نفسیات اور این جی اوز کے نمائندگان سے بھی آراء لی جائیں گی۔

کمیٹی روازنہ کی بنیادوں پر اپنے اجلاس طلب کرے گی، پہلےاجلاس میں پولیس افسران،علما،ماہرتعلیم شرکت کرینگے۔

واضح رہے قصور میں 7 سالہ زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش کچرے میں پھینک دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں