PM imran khan Appreciate Cm punjab

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کیلئے کاروبار قرض سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کیلئے کاروبار قرض سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بے گھر اور بے سہارا افراد کیلئے شیلٹر ہاﺅس منصوبے کے بعد نوجوانوں کیلئے کاروبارقرض سکیم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کا وزیراعظم عمران خان باضابطہ اعلان کریں گے،صوبائی وزیر اسلم اقبال نے کہا کہ کریڈ ٹ گارنٹی سکیم کیلئے ایک ارب سے زائدکے فنڈزدستیاب ہوں گے،سکیم کے تحت 30 لاکھ روپے تک کاقرض لیاجاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں