PTI-ministers

100روزہ کارکردگی ، وفاقی وزرا کی ٹاپ 10 کے لئے بھاگ دوڑ جاری

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو مختلف وزارتوں کی 100روزہ کارکردگی رپورٹس ملنا شروع ہوگئیں ہیں ، اسدعمر، شیخ رشید، مراد سعید میں سخت مقابلہ ہے، مرادسعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور 50دن میں100روزہ منصوبہ بندی کےاہداف حاصل کرلئے ہیں۔
پاکستان کے 35 سیاستدان دبئی میں جائیداد کے مالک نکلے ،رپورٹ
تفصیلات کے مطابق حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں ، وفاقی وزرا کی 100روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ 10 کی بھاگ دوڑ جاری ہے ، مختلف وزارتوں کی100 روزہ کارکردگی رپورٹس وزیراعظم کو ملنا شروع ہوگئیں ہیں۔
روزانہ 18 گھنٹے کام کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
کارکردگی میں اسد عمر، شیخ رشید، مراد سعید میں سخت مقابلہ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی ، شہریار آفریدی، فیصل واوڈا، زلفی بخاری اور طارق بشیر چیمہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں