وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی، کمشنرکا چینی برآمد کرنے کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار

نیوزویوز: وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمشنر نے چینی برآمد کرنے کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر تیس نومبر سے کرشنگ شروع کر دی تھی لیکن لاہور کین کمشنر کے رویے کے باعث چینی برآمد کی شپمنٹ رک گئی ہے ، اسی وجہ سے کاشت کاروں کی ادیئگیاںِ بھی ممکن نہیں ہو سکتیں ،وزیر اعلی شہباز شریف فوری نوٹس لیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کین کمشنر شوگر ملز اور کسان دونوں کے دشمن بن گئے ہیں ، این او سی فوری جاری نہ ہوئے توچینی کی برآمدات مزید تاخیر کا شکار ہوں گی جس کے ذمہ دار کین کمشنر ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں