school fees in Private school

نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس عقیل احمدعباسی، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس اشرف جہاں پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ والدین کے وکلاء کا موقف تھا کہ اسکول اساتذہ کی تنخواہیں مجموعی اخراجات کا 50 فیصد بھی نہیں۔ اخراجات کے ساتھ اسکول کی آمدنی بھی دیکھنی چاہیے۔
ترک صدر نے واشنگٹن کے رویے کو جنگلی بھیڑیے سے تشبیہ دیدی
والدین کے مطابق آئین کا آرٹیکل 38 تمام فریقین پر لاگو ہوتا ہے اور عدالت عظمیٰ بھی قرار دے چکی ہے کہ یہ منافع بخش کاروبار ہے۔

کراچی ،بحریہ ٹاون سمیت کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی عائددلائل کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافے کا تعلق بنیادی حقوق سے ہے اور اضافے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہونا چاہیے جبکہ متعلقہ قانون میں یہ نہیں لکھا کہ اسکولوں کو فیس میں سالانہ اضافے کا اختیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں