Polio-Campaign-in-Pakistan

خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ۔

پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں کل سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس میں ضلع باجوڑ اور خیبر کے ہر بچے کو پولیو قطرے پلوانے پرخصوصی توجہ دی جائے گی، تین روزہ انسداد پولیو مہم 12 نومبرسے 14 نومبر تک ایجنسی سرجنوں، ڈپٹی کمشنروں اور سیکورٹی فراہیم کرنے والے اداروں کی نگرانی اور سرپرستی میں جاری رہے گے، جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رہے گا اس مہم کے دوران سات قبائلی اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے کل 896205 بچوں کو 4084 ٹیموں کی مدد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے، جن میں 3777 موبائل ٹیمیں، 215 فکسڈ ٹیمیں اور 92 ٹرانزٹ ٹیم شامل ہیں پروگرام منیجر برائے حفاظتی ٹیکاجات اور پولیو پروگرام ڈاکٹر افتخار علی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ہر بچے خصوصاً دوران سفر بچوں کو ہر ممکن پولیو قطرے پلوائے جائیں گے مہم میں ضلع باجوڑ اور خیبر پر خاص توجہ دی جائے گی کیونکہ گزشتہ (ستمبر 2018 میں ہونے والی) مہم کے بعد ضلع باجوڑسے دو جبکہ ضلع خیبرسے ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں