asma case KPK Police

کے پی کے پولیس نے مردان کی ننھی اسما کا قاتل پکڑ لیا

مردان کی ننھی اسماء کے رشتہ دار ہی سفاک قاتل نکلے،،ملزمان نے گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا،،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسود نے بتایا کہ 15 سالہ ملزم محمد نبی اور عبد القادر بچی کا پڑوسی اور رشتہ دار ہے.

کے پی کے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان

آئی جی کا کہنا تھا کہ بچی پرجنسی تشدد کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بچی نے مزاحمت کی اور مدد کے لیے چیخ و پکار کی تو ملزم نے اسے گلا دبا کرقتل کردیا۔بچے کے جسم پر ڈی این اے نگٹیوتھا، گنے کے پتے پرگرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا۔

صلاح الدین محسود نے کہا کہ ملزم نے واردات کے بعد یہ سارا قصہ دوست کو بھی بتایا تھا جس نے پولیس کے سامنے اس بات کی تصدیق کردی،، جبکہ کیس کو 25 روزمیں حل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں