Pm imran khan Will Inaugurate khatam e nabowat Conference

وزیراعظم عالمی رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح کریں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ربیع الاول شایان شان طریقےسےمنایا جائے گا، وزیر اعظم عالمی رحمتہ ا للعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح کریں گے جبکہ حضرت محمدﷺکے شایان شان پروگرام ترتیب دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں، عالمی رحمتہ ا للعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

Embedded video

Ch Fawad Hussain
@fawadchaudhry
حکومت پاکستان نے ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ عالمی رحمت آلعامینُ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

9,427
10:48 AM – Nov 10, 2018
2,527 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
یاد رہے 7 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی تھی، جس میں رحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی میں فوادچوہدری، نورالحق قادری، افتخاردرانی، فیصل جاوید اوربابراعوان شامل ہیں جبکہ عامر لیاقت اورعلی محمد خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : رحمتُ اللعالمین ﷺ کانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل
واضح رہے وزیرِاعظم عمران خان نے علماء ومشائخ کے ساتھ خود رابطے میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد دو روزہ ختم نبوت عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں امام کعبہ،جامعہ الازہرکے وائس چانسلر،شام کےمفتی سمیت عراق اورتیونس کے علمائےکرام شریک ہوں گے۔

دریں اثنا وزیرِاعظم نے وزیرِ مذہبی امور کے ساتھ ملاقات میں 12 ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کے حوالےسے صوبوں کو ہدایات جاری کردیں تھیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 2 روزہ ختمِ نبوّت عالمی کانفرنس میں علمائے اکرام حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں