Pm-Imran-khan- hold meeeting

وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز ، چودھری سرور اور عثمان بزدار کو طلب کر لیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی ، چودھری سرور کے درمیان تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو طلب کر لیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی وزیراعطم ہائوس بلا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ، گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کشیدگی پر طلب کر لیا ہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ، گورنر پنجاب چودھری سرور کے درمیان ملاقات کی ویڈیو میڈیا میں لیک ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس کا نوٹس لیا ہے ، عمران خان خود فریقین کے تحفظات کا جائزہ لے کر ہدایات جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں