PM House Pakistan Buffalo auction

وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں آج نیلام ہونگی

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی آج دن 11 بجے منی ڈیری فارم پی ایم ہائو س میں ہو گی۔وزیراعظم ہاؤس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی آج صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور 4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے افراد یا پارٹی کو دی جائیں گی۔

نوٹس کے مطابق مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں