PIA drugs smuggling in pairs Flight

مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن پر ایک اور داغ لگ گی

مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن پر ایک اور داغ لگ گیا، پی آئی اے کی ایک اور پرواز سے ہیروئن برآمد ہوگئی ، پیرس میں فرانسیسی حکام نے فضائی میزیان کو حراست میں لے لیا، ترجمان کے مطابق سکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمہ داری نہیں ، الزامات ثابت ہوگئے توملزم کو نوکری سے نکال دیا جائے گا.

پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا۔ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق ‘فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے.

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا،ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمےداری نہیں ہوتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا.
چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی نے پلان بی تیار کر لیا
گذشتہ برس 15 مئی کو بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 785 سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔ اسی مہینے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز سے 20 کلوگرام ہیروئین برآمد ہوئی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں