petrol consumption Decrease

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سٹوریج پالیسی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سٹوریج پالیسی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی .

عدالت نے حکومت اور دیگر فریقین سے آج تک جواب طلب کر رکھا ہے .ساجد محمود سیٹھی نے شہری سہیل اصغر کی درخواست پر سماعت کریں گے .

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق پٹرول کی سٹوریج ممنوع اور ڈیزل کی سٹوریج 500 گیلن تک کی جاسکتی ہے، حکومت نے ڈیزل کی سٹوریج کو غیر قانونی قرار دے کر کاروبار سیل کر دیا ہے،قانون کے مطابق 500 گیلن تک ڈیزل نجی استعمال کیلئے رکھا جاسکتا ہے،عدالت ڈیزل کی سٹوریج کو قانونی قرار دیتے ہوئے کاروبار بحال کرنے کا حکم دے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں