pemra Stop Broadcasting Of Religious Channel

گزشتہ روز ملک کے تمام مذہبی چینلز اچانک بند کیوں کردیئے

اسلام آباد : ڈی جی پیمرا کی جانب سے گزشتہ روز ملک کے تمام مذہبی چینلز اچانک بند کردیئے گئے، جس کا چیئرمین پیمرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام چینلز بحال کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں ڈی جی پیمرا کی جانب سے عوام کو مذہبی پروگرامات سے محروم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام چینلز پر مذہبی مواد بڑھانے پر زور دیا تھا، جس پر ڈی جی پیمرا حاجی آدم نے الٹا ہی کام کر ڈالا اور تمام مذہبی چینل ہی بند کرادیئے، بعد ازاں چیئرمین پیمرا اشفاق جمانی کے فوری ایکشن پر تمام مذہبی چینلز کی نشریات بحال کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں