PAT Mall road darna

عوامی تحریک نے حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں تیز کر دیں

لاہور:(نیوزاینڈ وویوز) عوامی تحریک نے حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں تیز کر دیں. آج عوامی تحریک کی کور کمیٹی اور چودہ جنوری کو سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس طلب کر لیا. طاہرالقادری کور کمیٹی کے اجلاس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر مشاورت اور آئندہ حکمت عملی مرتب کریں گے.چودہ جنوری کو سینٹرل ورکنگ کونسل کو ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایات دی جائیں گی.

ترجمان عوامی تحریک کا کہنا تھا کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے عوامی تحریک کے نمائندے شریک ہوں گے. آج کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی.عوامی تحریک اپنی حد تک تحریک کو تمام تیاریاں مکمل کرنے کیلئے متحرک ہو گئی.ایکشن کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر فوری عمل ہوگا،

ترجمان عوامی تحریک نے کہا کے اب تحریک منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے، شریفوں کا اقتدار حالت نزع میں ہے، اب بچ نہیں پائے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری شریفوں کے اقتدار کا جنازہ پڑھ ہی کوئی اور کام کریں گے،قائد تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائے بنا پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں