لیویزاہلکاروں کی ایف سی گراونڈمیں پاسنگ آوٹ پریڈ

ڈیرہ بگٹی:(بابر علی بلوچ) لیویزاہلکاروں کی ایف سی گراونڈمیں پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب کےمہمان خصوصی سیکٹرکمانڈربرگیڈیئرمحمدقذافی اورڈی سی ڈیرہ بگٹی جاویدنبی کھوسہ تھے۔ 59لیویزاہلکارعسکری تربیت حاصل کرکےپاس آوٹ ہوے۔تربیت 5ہفتےکی تھی۔جو کہ ایف سی ٹرینرزنےلیویزسکاوٹس کودی۔سیکٹرکمانڈربرگیڈیئرمحمدقذافی نےپاس آوٹ ہونےوالےاہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےان میں انعامات تقسیم کیے۔
ڈی۔سی ڈیرہ بگٹی نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ لیویزاہلکارہرقسم کےحالات پرقابوپانےکی صلاحیت رکھتےہیں۔ اس موقع پرڈیرہ بگٹی ضلع کےتمام قبائلی عمائدین اوراہلیان علاقہ نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔ جن میں قبائلی عمائدین نوابزادہ گہرام خان بگٹی، میرلیاقت خان بگٹی، میرعلی پیروزانی، وڈیرہ صورت خان پیروزانی، وڈیرہ دوست محمدنوسانی، اسٹنٹ کمشنرسوئی سیف علی بزدار لیویزرسالدارمیجرشوکت خان بگٹی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں