نیوزی لینڈ مشکل ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریز میں سخت محنت کرنا ہو گی، سرفراز احمد

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کو سخت ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں سخت محنت کرنا ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جا رہی ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل آج سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں