PAkistan-Vs-New-Zeeland-First-Match

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی 135 رنز پر 8 وکٹیں گر گئیں

ابوظہبی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 135 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔

ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی مخالف بلے باز کو وکٹ پر ٹکنے نہیں دیا۔
دنیا کو کنٹرول کرنے والے تین بڑے کاروبار !!
پاکستان کی جانب سے حسن علی، محمد عباس، حارث سہیل اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستانی ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، حارث سہیل، بابراعظم، اسد شفیق، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں