Pakistan T20 Ranking

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر دنیا پر راج کرنے کو تیار

نیوزویوز:(لاہور) پاکستان کرکٹ ٹیم مختصر کرکٹ فارمیٹ ٹی 20 میں دنیا کی نمبرون ٹیم بننے کے قریب تر پہنچ گئی ،اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے یا نہیں ‘ Pakistan T20 Ranking ‘ ۔پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف لاہور میں ہونے والے ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں فتح پانے کے بعد یکم نومبر کا انتظار کرنا پڑے گا، اگر بھارت،نیوزی لینڈ مقابلے میں بھارت کامیاب رہا تو گرین شرٹس نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

حالیہ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق اس وقت نیوزی لینڈ ٹیم 125پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برا جمان ہے جبکہ پاکستان ٹیم 123پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں فتح کے ساتھ ہی سرفراز الیون کے پوائنٹس 124 ہوجائیں گے۔

ماہ نومبر کے پہلے ہی دن نیوزی لینڈ کی ٹی 20 میچ میں شکست سے اس کے پوائنٹس 125 سے گر کر 121 ہوجائیں گے اور وہ دوسری پوزیشن پر آجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں