pakistan-cricket-team-ranking

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ

لاہور: آئی سی سی کی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں شاداب خان بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، آل راﺅنڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بنا سکا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے ٹوئنٹی20 کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں